اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

اکرم درانی نے نیب ٹیم کو سوالنامہ جمع کرا دیا

سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں نیب ٹیم کو سوالنامہ جمع کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے،اکرم خان درانی نے نیب کی ٹیم کو سوالنامہ جمع کروادیا۔

اکرم درانی نے 15 سوالات کے جواب جمع کرائے،اکرم درانی نے اپنے اوراہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

واضح رہے کہ اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی اثاثے اور مبینہ کرپشن کا الزام ہے،اکرم خان درانی پر 2ہاؤسنگ منصوبوں میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔