اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے تاہم اب خبرآ رہی ہے کہ انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلیے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پرغورکیا جارہاہے ۔

میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیاہے جبکہ سابق صدر اور فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے۔