غیر ملکی سفارتکاروں کا گروپ اور میڈیا کے نمائندے ایل او سی کا دورہ کرنے کیلیے نکل چکے ہیں۔فائل فوٹو
غیر ملکی سفارتکاروں کا گروپ اور میڈیا کے نمائندے ایل او سی کا دورہ کرنے کیلیے نکل چکے ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی سفارت کاروں میں اخلاقی جرات نہیں۔ترجمان پاک فوج

بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جسے پاک فوج نے مسترد کرتے ہوئے اس جگہ جانے کی دعوت دی لیکن آج کوئی بھی بھارتی کمیشن کا اہلکار ایل او سی پرجانے کیلیے نہیں آیا جس پرڈی جی آئی ایس پی آرنے پیغام جاری کر دیاہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ٹویٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پرکھڑا نہیں رہ سکا، بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اپنے ساتھی سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان میں ایل او سی کا دورہ کر سکیں۔

بہر حال غیر ملکی سفارتکاروں کا گروپ اور میڈیا کے نمائندے ایل او سی کا دورہ کرنے کیلیے نکل چکے ہیں جو حقیقت دیکھیں گے اور سچ کو سامنے لائیں گے۔