سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

مولانا فضل الرحمن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کواپنا اچھا دوست قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے لیکن اب ان کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔

وزیر ریلوے کے مطابق انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا ہے کہ یہ وقت اس صورتحال کے لیے مناسب نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ کشمیر سے کوئی واسطہ نہیں  وہ دو سال سہولتیں لینے کے لیے کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل تو جا سکتے ہیں لیکن مزار قائد نہیں، مولانا گولڈن ٹیمپل کے لنگر خانے میں بھی جا سکتے ہیں لیکن مزار اقبال پر نہیں، ان کے دہرے معیار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے کرپشن کے پانچ، پانچ سال کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے، آٹا، چینی،گھی کی منہگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں، عمران خان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کل بہتر فیصلہ آئے گا، اگر نہیں آیا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا کیونکہ لوگوں کو ڈنڈا بردار جتھوں اور مسلح لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور ایاز صادق سمیت 10 سے 12 بارہ اچھے لوگ ہیں، ان میں میرا دوست شہباز شریف بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے اچھے لوگوں کی موجودگی میں اچھا فیصلہ ہوگا، مجھ سے کوئی رابطے میں نہیں ہے، صرف شہباز شریف سے رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو فیس سیونگ ملنی چاہیے تاکہ ان کا شوق بھی ہو جائے، سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ساری زندگی یہی سنا کہ اپوزیشن نکلتی ہے تو استعفے کا مطالبہ ہی کرتی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے، ایسے میں انتشار مناسب نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کو سرحدوں پرخطرناک حد تک چیلنجز درپیش ہیں اور وہاں غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرحدوں پر فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں، کلسٹر بم بھی استعمال ہو چکے ہیں اور بھارت کو پتہ ہے کہ یہ جنگ ہو گی تو پھر ایٹمی جنگ ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ جنگ دیکھ رہے ہیں اور مودی کے عزائم کو بھانپ چکے ہیں۔”مودی چاہتا ہے پاکستان کشکول لے کر کھڑا رہے اور سری لنکا و مالدیپ بن جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مودی پاکستان کا پانی بند اور فصلوں کو اجاڑنے کی دھمکی دے رہا ہے اور بھارت میں ہندوتوا کا نظام لا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں پاگل نہیں کہ بتا چکا ہوں کہ ہمارے پاس پاؤ اور آدھا کلو کے بھی بم ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، وہ جیسا مرچ مسالہ استعمال کریں گے ہم بھی ویسا کریں گے۔”

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ اندر سے ہے سرحدوں سے نہیں لیکن پاکستان کو اندر سے انتشار میں مبتلا کرنے والوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو گا۔