فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کےخلاف 28اکتوبرکوہونےوالی سماعت ملتوی کی جائے، 29اور30 اکتوبرکوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے ہیں۔

سماعت والے دنوں میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔