مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔فائل فوٹو
مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔فائل فوٹو

آزادی مارچ کےخلاف کریک ڈائون۔جے یو آئی (ف) کے دو رہنما گرفتار

پولیس نے آزادی مارچ کےخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے دو رہنماﺅ ں کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلیے کریک ڈاون شروع کر دیا ہے،جنوبی پنجاب میں جے یو آئی (ف) کے دو رہنماﺅں کو گرفتارکر لیا گیا ہے، دونوں رہنماﺅں کو بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامسوالی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کےگرفتار رہ نماﺅں کے نام مولاناصدیق طارق ،مولانا حبیب اللہ رشیدہیں،مولانا صدیق طارق ممبر مرکزی جنرل کونسل اورجے یو آئی (ف) کے ضلعی نائب امیرہیں۔