سابق وزیراعظم نوازشریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں شہبازشریف نے ان کی عیادت کی ہے اورڈاکٹروں سے مشاورت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لاہور سروسز ہسپتال کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نوازشریف کی عیادت کی اوران کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشاورت بھی کی۔
شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بتایاہے کہ ان کے پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہوئے ہیں ، پلیٹ لیٹس میں کمی سے ڈاکٹرزکوتشویش لاحق ہے، نوازشریف کو بر وقت طبی امداد نہ پہنچانے کی انکوائری کروائی جائے۔
یاد رہے کہ نوازشریف کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پرنیب حوالات سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے علاج کیلیے ڈاکٹرز کا پینل تشکیل دیدیا گیاہے جو مسلسل چیک اپ کر رہاہے۔