فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی

نیب حکام نے دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی،نیب نے نجی ہاوَسنگ سوسائٹی سے ایک ارب 95کروڑروپے ریکورکرلیے،ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے رقم حاصل کی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب راولپنڈی نے دھوکہ دہی سے متعلق کیسزمیں اب تک کی2 سب سے بڑی ریکوریاں کی ہیں،نیب کی جانب سے نجی ہائوَسنگ سوسائٹی سے ایک ارب 95کروڑروپے ریکورکیے گئے ہیں۔

تفتیشی افسرسیماب قیصرنے ملزم میاں وسیم سے رقم ریکورکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام عوام سے فراڈکیا گیا تھا،ملزم نے رقم پلی بارگین کے ذریعے ادا کرنے پررضامندی ظاہرکی۔