عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی ہے،رہنما ن لیگ
عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی ہے،رہنما ن لیگ

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا سن کر کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اس دوران انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریرکی تھی جس پران کے خلاف شرانگیزتقریرکا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صفدرکو گرفتارکرنا حکومت کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے انہیں نواز شریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا، اگرشرانگیز تقریرپرگرفتارکرنا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے جن کی تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں۔