حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی،کے پی میں کرپشن کا بازارگرم،پوچھنے والا کوئی نہیں،سربراہ اے این پی
حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی،کے پی میں کرپشن کا بازارگرم،پوچھنے والا کوئی نہیں،سربراہ اے این پی

حکومتی ترجمان کانواز شریف کو ہشاش بشاش کہنا ذاتی عناد ہے

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تشویشناک حالت میں منتقلی افسوسناک ہے ، آزادی مارچ نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے نواز شریف کی صحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اورکیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری افسوسناک ہے، نیب کو سیاسی انتقام کیلیے استعمال کرنے والوں کا ایک دن احتساب ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ حکومتی ترجمان کا یہ کہنا کہ نواز شریف ہشاش بشاش تھے ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے،کلثوم نواز کی بیماری کا بھی اسی طرح مذاق اڑایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، سابق صدر زرداری کی بیماری کوبھی دباو¿ ڈالنے کیلیے استعمال کیا جارہا ہے،آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکیے جائیں۔