ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی
ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی

نوازشریف کی طبیعت خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اچانک میاں نوازشریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے، میاں نوازشریف کو اسپتال میں بہترین سہولیات دی جائیں۔