مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں،نوازشریف سے ہسپتال میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی جو نہیں ملی ۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ،میں نے جج سے جیل واپسی پر نوازشریف سے ایک گھنٹے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ہسپتال میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی جو نہیں ملی ۔