ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے، علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمن کا احتجاج حکومت کی نااہلی کے خلاف ہے، وزیراعظم کے بیانا ت بھی افسوسناک ہیں،حکومت کو دھرنا دینے کی عادت ہے،اس لیے انہوں نے خود ہی ملک کو لاک ڈاؤن کردیا،حکمران پورا ملک سولہ ایم پی او کے تحت گرفتارکرلیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پرول پر رہا کیا جائے۔

دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے گئے ہیں۔