ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپور راہدداری پرکل دستخط ہو جائیں گے،ہر یاتری سے 20ڈالر وصول کیے جائیں گے، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرتاپور راہداری پر سنجیدہ ہے، کرتارپور راہدداری پر کل دستخط ہو جائیں گے،کرتاپورآنے والے سکھ یاتری سے 20ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیاہے،بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گروں کالانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے،بھارتی سفارت خانے سے مبینہ لانچ پیڈ کی تفصیلات طلب کی گئیں لیکن کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،بھارت میں انتخابات آتے ہی ایسے مضحکہ خیزالزامات لگائے جاتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکاہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 19اور 20اکتوبرکوایل او سی کی خلاف وزریاں کی،پاکستان نے غیر ملکی سفارتکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جورا سیکٹر کا دورہ کروایا، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو پہنچائے گئے نقصان کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور سنگین ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا نوٹس لے۔