وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون ماڈل حریم شاہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیاجس پر وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں،خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
Hareem Shah the tiktoker is in PM Office, how did that happen? pic.twitter.com/TWMfAswZgQ
— Farhad Dawar (@FarhadDawar10) October 23, 2019
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفترمیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے پروزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا۔
https://youtu.be/4V4rd3_Ntjo?t=62
وزیراعظم آفس کے نوٹس کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں،حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے بورڈروم میں صدارتی چیئرپر بیٹھ کر ویڈیو بنائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت کس نے دی؟
عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟