چیئرمین مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،غیروں کو چھوڑیں، یہ اپنے خاندان کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ(ن)کااجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے،غیروں کو چھوڑیں، یہ اپنے خاندان کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں،(ن) لیگ کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کی گئی۔
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھااگر ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو تو حکمران چور ہے لیکن پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ڈالرکی قیمت میں50روپے اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ مغرور وزیراعظم نے معیشت کا بیڑاغرق کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے،ینگ ڈاکٹرز کو کہاگیا کہ ہماری حکومت ظلم کرر ہی ہے لیکن موجودہ حکومت میں احتجاج ہو رہے ہیں۔