خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو
خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

لاہورمیں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، انہیں سیاسی اقدار کا کوئی پاس نہیں، شرم و حیا حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

انہوں نے کہاکہ بیمار شخص کے لیے جس طرح کے بیان دیے جارہے ہیں ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ انتہائی غیرانسانی ہے، میاں نوازشریف کی صحت کاشدید خطرات لاحق ہیں، نوازشریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئی تھی، میڈیکل رپورٹس کوسامنے نہیں لایا جارہا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی والد سے ملاقات نہ ہونے دینے سے ثابت ہے یہ سفاک ہیں، (ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمے دار حکومت کو قراردیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبرکو ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔