سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کو لے کر ن لیگ کے رہنماﺅں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اب تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی نوازشریف کے حق میں میدان میں آ گئیں ۔
حکومت کی جانب سے نوازشریف کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا طیارہ اور ہیلی کاپٹر بھی نوازشریف کے علاج کیلیے فراہم کردیاہے تاکہ ملک کے کسی کونے سے بھی کسی ڈاکٹرکو لانا ہو تو کوئی سفری مسائل کا سامنا نہ ہو۔
ایمان زینب مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے ٹویٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو مارنے کی کوشش کی اوراب وہ آخری لمحے میں نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیاہے کہ اگر نوازشریف کو ان کی نگرانی میں کچھ ہو گیا تو عوام انہیں کچا چبا جائے گی ۔
ایمان زینب مزاری کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ جو بھی ہو، ان کی صحت یابی کیلیے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، ریاست اب بھی جوابدہ ہے کہ معاملہ اس نہج تک کس طرح پہنچا۔