رجسٹرارآفس اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا۔ رجسٹرارآفس نے کہا ہے کہ درخواست گزارشہبازشریف متاثرہ فریق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک علا ج کی اجازت دی جائے ، اپیل پر فیصلہ ہونے تک سزا کو معطل کیا جائے۔
رجسٹرار آفس اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا۔ رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ درخواست گزارشہبازشریف متاثرہ فریق نہیں۔نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقررنہ ہوسکی۔