اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں نے گزشتہ روز لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا پمز ہسپتال اسلام آباد کے کاڈریک وارڈ میں علاج جاری ہے، پمز کے چار رکنی میڈیکل بوڈر نے آصف زرادی کے ٹیسٹ کیے، ڈاکٹروں نے سابق صدر کے گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ تسلی بخش قرار دے دیے۔
گزشتہ روز سابق صدر کا بلڈ ایکو ٹیسٹ کیا گیا، سابق صدر دل، شوگر، مہروں جیسے مسائل میں پہلے سے مبتلا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے آج مزید ٹیسٹ لیے جانے کا امکان ہے۔