الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل پراعتراض کردیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ثقلین حیدر بطورڈپٹی اٹارنی جنرل سیاسی جماعت کاکیس نہیں لڑسکتے،پارٹی فنڈنگ کیس میں ریاست اہم فریق ہے، ریاست اورپارٹی کاوکیل ایک کیسے ہوسکتاہے؟۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ اکبرایس بابرنے شواہدپیش کرنے ہیں،پارٹی فنڈنگ کیس قانونی طریقہ کارکی بدترین مثال ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اکبرایس بابرکانام استعمال کرکے معاملہ تاخیرکاشکارکیا۔