کسان اتحاد نے بھی اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔کسان اتحاد کے چیئرمین طارق اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت نے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا تو11نومبرکواسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔
حکومتی نمائندوں کے غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا جاری رہے گا۔وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔