62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد شہروں میں رپورٹ ہوئے، غیر سرکاری تنظیم
62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد شہروں میں رپورٹ ہوئے، غیر سرکاری تنظیم

سانحہ ساہیوال۔عدم شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمان بری

انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمے کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ساہیوال مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کے تمام 53 گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے،عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے عدم شواہد کی بنیادپر تمام ملزمان کو بری کردیا،مقدمے میں صفدر، رمضان، احسن،سیف اللہ ،حسنین اور ناصر نامزد تھے۔

واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروںے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،ملزموں کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس چلایا گیاتاہم عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کردیا۔

انسداددہشتگردی عدالت کے فیصلے پرمقتول خلیل نے کہا ہے کہ سا ہیوال واقعے میں کسی کی کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی،قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے تاکہ خاندان کی دل آزاری نہ ہو۔