نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔فائل فوٹو
نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں،عمران خان کو پہلے انسان پھر وزیراعظم بننا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کےساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے،نوازشریف کی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش ہے،دعا ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو جمہوری انداز میں چلنا چاہیے،اگست کے ماہ سے کہہ رہے ہیں آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں،آصف زرداری کو اب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پی ایس 11میں پیپلزپارٹی نہیں جمہوریت کی شکست ہوئی،پی ایس 11میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فضل الرحمن کے ساتھ ہے،پیپلزپارٹی عہدیداران فضل الرحمن کا استقبال کریں گے،انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کو کندھ کوٹ میں تاریخی احتجاج کریں گے۔