لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔فائل فوٹو
لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔فائل فوٹو

بیرون ملک علاج کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے۔خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک علاج کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے،(ن) لیگی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں،نواز شریف کی صحت کی ذمے داری موجودہ حکمرانوں پرعائد ہوتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک علاج کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے، نواز شریف جوبھی فیصلہ کریں گے پوری جماعت اس کو تسلیم کرے گی،ڈاکٹر زنوازشریف کی صحت سے متعلق محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،پلیٹ لیٹس کو متاثر کرنے والی10بیماریاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو شوگر بھی ہے،نواز شریف کی صحت کے مسئلے کو غیر سنجیدہ لیا گیا،اس وقت ہماری ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے،اگر وقت پر فیصلے کیے جاتے تو ہم یہ صورتحال نہ ہوتی، نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، نوازشریف کو نیندسے بیدار کرکے بیٹی سے ملوایاگیا،مریم نواز کی جیل منتقلی میں جلد بازی کی گئی،مریم نواز اگر رات کو جیل نہ جاتیں تو کون سی جنگ ہوجاتی؟حکمرانوں کی چھوٹی سوچ اور نیت پرافسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی صحت پر بیان بازی کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے،نوازشریف کی صحت پر بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،پی ٹی آئی کے بدلے کی آگ اب بھی ٹھنڈی نہیں ہورہی ،کسی کو دشمن بھی کم ظرف نہ ملے،،وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا ہر فرد پابند سلاسل ہے،پانامہ میں نوازشریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،نوازشریف کو اقامے پر سزا دی گئی،35سال ملک کی خدمت کرنے والا آج جیل میں ہے،،نوازشریف کی رہائی کےلئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے،مسلم لیگ ن قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔