نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے۔فائل فوٹو
نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے۔فائل فوٹو

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا 25 اکتوبر کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25 اکتوبرکے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق پنجاب اور وفاق کے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کوعارضی طور پرملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا۔

ترجمان نے کہاکہ نجکاری کے خلاف تحریک آخری حد تک لے جائیں گے اورجلد لانگ مارچ کےلیے نئی تاریخ اورحکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ حکومت انتقام کی بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اختیارکرے،خیبر پختونخوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے تاحال اسلام آباد میں احتجاج بھی نہ مل سکی ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیزکو بند ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پر مجبور ہیں، اسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کے باعث مختلف طبی سروسزکا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہوا ہے اورحکومت اور ڈاکٹروں کے مابین مذاکرات کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔