وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شریف کی صحتیابی کیلیے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ نواز شریف کو مکمل سہولتیں دی جائیں۔
Political differences notwithstanding, my sincere prayers are with Nawaz Sharif for his health. I have directed all concerned to ensure provision of the best possible health care and medical treatment to him.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
یاد رہے کہ نوازشریف کو تین روز قبل پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث سروسز ہسپتال میں لایا گیا جہاں ان کو پلیٹ لیٹس کے میگایونٹس لگائے گئے لیکن گزشتہ رات ان کی طبیعت پھر سے خراب ہوئی اور پلیٹ لیٹس کی تعداد میں ہوشربا کمی ہوئی تاہم اب ڈاکٹروں نے ان کی بیماری تشخیص کرلی ہے اور علاج شروع کر دیا گیاہے ۔