کل سے ہسپتال میں کسی کو اندر نہیں آنے دیں گے۔فائل فوٹو
کل سے ہسپتال میں کسی کو اندر نہیں آنے دیں گے۔فائل فوٹو

ڈاکٹرز کی ہڑتال۔پنجاب کے امراض قلب اسپتال کو تالے لگوادیے گئے

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب میں امراض قلب کے سب سے بڑے ہسپتال پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹر کو بھی تالے لگوادیے، وائی ڈی اے نے انڈور سروسز بھی معطل کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پی آئی سی کی ایک نرس عنیقہ کو سیاست کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ وائی ڈی اے نے پی آئی سی کی لیبارٹریوں میں بھی کام بند کروادیا اور کارڈیک آپریشن تھیٹر میں گھس گئے۔

انہوں نے کارڈیک سرجری کے ہیڈپروفیسر طفیل کو خبردارکیا کہ اگرکام بند نہ کیا تو زبردستی کروائیں گے جس پر پروفیسرنے کہا کہ ہمارے پاس تین مریض ہیں جن کے آپریشن ہونے ہیں، اس کے بعد ہم کام کو روک دیں گے۔

وائی ڈی اے،ایم ایس پروفیسر ثاقب شفیع شیخ کے دفتر میں بھی گھس گئی اور کہا کہ چار بجے تک شوکاز واپس نہ لیا گیا تو کل سے ہسپتال میں کسی کو اندر نہیں آنے دیں گے، ہوسکتا ہے کہ ایمرجنسی بھی بند کردی جائے۔