ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ مگرمچھ کے آنسو ہیں،سچ تویہ ہے کہ آپ نے نوازشریف کو ذہنی دباو میں رکھنے کیلیے مریم نوازکودوبارہ جیل بھجوایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صحت یابی کے حوالے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ مگرمچھ کے آنسو ہیں،سچ تو یہ ہے کہ آپ نے نوازشریف کو ذہنی دباو میں رکھنے کیلیے مریم نوازکودوبارہ جیل بھجوایا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ سیاسی مخالفین کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھ کرہمدردی سمیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ کیاجارہا ہے،عمران صاحب ٹوئٹ جاری کرکے ضمیرکی خلش مٹانے کی کوشش نہ کریں۔