ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت پرمیڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس میں اس موقع پر ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت میں بیان دیا کہ نواز شریف کو ملٹی پل ایشوز ہیں، ہائی بلڈ پریشر اورشوگرکا مرض ہے۔
نوازشریف کا 2 بار دل کا آپریشن ہوچکا اورگردے بھی خراب ہیں تاہم ابھی نہیں کہہ سکتے انہیں فوری طور پر کیا بیماری ہے، نوازشریف کا بون میرو ٹھیک ہے لیکن پلیٹ لیٹس بہت جلدی گر جاتے ہیں۔
عدالت نے سربراہ میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے 10 ممبران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی۔