چوہدری شوگر مل کیس۔مریم نواز کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

عدالت نے استفسارکیا کہ نواز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے؟۔

               
October 25, 2019 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے چوہدری شوگرمل کیس میں مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،مریم نوازاوریوسف عباس کو2روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے استفسارکیا کہ نواز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے؟جس پرعدالت کو بتایا گیا کہ وہ سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،شدید علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسارکیا کہ مریم نوازکے وکیل کہاں ہیں،جس پرمعاون وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ لاہورہائیکورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 8نومبرتک ملتوی کردی۔