صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کریں،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،فیصلے کو من وعن قبول کریں گے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے ک وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،فیصلے کو من و عن قبول کریں گے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 22ہزار ہوگئے ہیں،پلیٹ لیٹس میں اضافے کا مطلب نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوگئی تھی،کارڈیالوجسٹ نے نوازشریف کامعائنہ کیا اورادویات دیں،اسٹرائیڈ دینے سے بلڈ شوگربڑھ گئی تھی،نوازشریف کو دل اوربلڈ پریشرکا عارضہ بھی لاحق ہے،ہماری بھرپورکوشش ہے نواز شریف کا بہترین علاج ہو،نوازشریف نے کل ڈاکٹرشمسی سے کہا علاج سے مطمئن ہیں،نوازشریف چاہیں تو بیرون ملک سے ماہرین بلا سکتے ہیں۔
انہوں نے (ن) لیگی قیادت کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکو طبیعت بحال ہونے پرجیل منتقل کیا گیا تھا،مریم نواز کا بہترین علاج معالجہ کیا گیا، طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا،نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹرعدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں۔