وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ،ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ محترمہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے حمید لطیف ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
ان کا جسد خاکی لاہور سے ان کے آبائی گائوں روانہ کر دیا گیاان کی نماز جنازہ آج مورخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر شام ساڑھے چار بجے (4:30PM) ان کے آبائی گائوں چک44میاں چنوں، ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے ہمشیرہ محترمہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعائوں کی درخواست کی گئی ہے۔