62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد شہروں میں رپورٹ ہوئے، غیر سرکاری تنظیم
62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد شہروں میں رپورٹ ہوئے، غیر سرکاری تنظیم

وزیراعظم کی سانحہ ساہیوال پرپنجاب حکومت کو اپیل دائرکرنے کی ہدایت

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پرانسداد ہشتگردی عدالت کے فیصلے پراپیل دائرکرنےکی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پرانسداد ہشتگردی عدالت کے فیصلے پراپیل دائرکرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے استغاثہ کی کمزوری اورخامیوں کی تحقیقات کرنے حکم بھی دیاہے،بچوں کے سامنے والدین پرگولیاں برسانے کی ویڈیوپوری قوم نے دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معصوم بچوں کوانصاف دینے کےلیے پرعزم ہے،اگر خاندان مدعی نہیں بنتاتوریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا ورلڈ بینک رینکنگ اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت پرگامزن ہے، اس رپورٹ کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے عوام کوگمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کے بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے، دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اورترقی کرتا چہرہ ابھرکرسامنے آرہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔

پاکستان 135 سے  108 ویں نمبر پر آگیا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔