سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کی ضمانت باعث مسرت ہے۔ شہبازشریف

ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے عدالت سے نوازشریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم ، عوام اور والدہ کی دعاﺅں سے آج عدالت عالیہ نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی، اس کیلیے میں اپنے وکلاخواجہ حارث ، امجد پرویز اوراعظم تارڑ سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اس کیس کی تیاری میں ہماری پوری طرح معاونت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کیلیے باعث خوشی ہے،نوازشریف اس وقت بڑی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں،اللہ ان کو آپ کی دعاﺅں سے صحت یاب کرے ، ڈاکٹرز محنت کر رہے ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے مرض کی کل تک صحیح تشخیص نہیں ہوپائی ، جو ادویات نوازشریف اپنے دل کیلیے کھا رہے تھے ان کا بیماری سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹرابھی بیماری کی سو فیصد جڑ تک نہیں پہنچ سکے ہیں لیکن نوازشریف کا علاج شروع کر دیا گیاہے اورانہیں ادویات دی جارہی ہیں،عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلیے دعا کریں ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ پیر کے روز مریم نوازشریف کی درخواست بھی عدالت عالیہ سنے گی،ان کیلیے بھی آپ دعا کریں ، نوازشریف کی بیٹی نے اپنے باپ کی تیمارداری کرنی ہے۔