معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح نواز شریف کی صحت یابی ہے،نوازشریف کوعلاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے،نوازشریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے،ڈاکٹر فیصل کو نوازشریف کی صحت پر مشاورت کےلیے بھیجا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،عدالت کےتفصیلی فیصلے کے بعد اپنا موقف دیں گے،ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ،سیاست کرنے کےلیے اوربہت سے موضوعات ہیں،نوک جھونک اوراختلاف سیاست کا حسن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی اقدامات کے معیشت پرمثبت ثمرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں، کچھ لوگ معیشت پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔