میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امن کےلیے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے،ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے،فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ امن کےلئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے،ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے،فضل الرحمن امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟

ان کا کہناتھا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے،بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ فضل الرحمن اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی ترقی کے حصول اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلیے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔