پمز ہسپتال میں زیرعلاج سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت مزید خراب ہونے پرمیڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت اچانک ناسازہونے سے میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرزکا اضافہ کیا گیا ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری کی پمز اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے،جس پر ہسپتال انتظامیہ نے مثانے کی تکلیف کے باعث یورالوجسٹ کو طلب کیا ہے۔
سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،آصف زرداری کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویزکی جائے گی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پلیٹ لٹس بھی مسلسل کم ہو رہے ہیں،ان کمر اورگردن کی تکلیف بھی سنگین صورتحال اختیارکرگئی ہے۔