سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلیے باہر جانے پر رضا مند ہوگئے،نوا زشریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہرلے جانے پرکام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اورحمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرغور کیاجارہا ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف علاج کیلیے بیرون ملک جانے پرتیارہوگئے،نوا زشریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک ڈاکٹر بھی نوازشریف کے علاج کیلیے پاکستان آرہا ہے ،نوازشریف کو ضمانت کی صورت میں فوری طورپرکس ہسپتال منتقل کیا جائے گااس پرغورشروع کردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اورحمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرپرغورکیاجارہا ہے۔