پاکستان کے نامور شاعراور نعت خواں اعجازرحمانی تقریباً83سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں شاعری کی جو معروف نعت خوانوں نے پڑھی ہیں۔مرحوم کی نمازجنازہ آج بعدنمازعصرجامع مسجداکبری 5ایم نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
اعجاز رحمانی 12 فروری 1936ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئے، پرائمری اور دینی تعلیم علی گڑھ میں حاصل کرنے کے بعد آپ 1954ء میں پاکستان آگئے تھے۔
نعت خواں کی حیثیت سے انہیں نمایاں مقام حاصل رہا، ان کی تصانیف میں ’اعجاز مصطفی‘،’پہلی کرن آخری روشنی‘(نعتیہ مجموعے)، ’کاغذ کے سفینے‘، ’افکار کی خوشبو‘، ’غبار انا‘، ’لہو کا آبشار‘، ’لمحوں کی زنجیر‘(غزلوں کے مجموعے)، ’چراغ مدحت‘، ’جذبوں کی زبان‘ اور ’خوشبو کا سفر‘ سمیت بہت سی تصانیف شامل ہیں۔