جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی)نے تنظیم انصارالاسلام پرپابندی کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یوآئی (ف )نے انصارالاسلام تنظیم پر پابندی کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عدالت میں درخواست دائر کی.
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تنظیم پر24 اکتوبرکو پابندی عائد کی تھی،وزارت داخلہ کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصارالاسلام تنظیم سیکیورٹی کے مقصد کیلیے بنائی گئی ہے۔