پی ڈی ایم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔فائل فوٹو

نادرا نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کردی

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جو یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دے کر پاکستانی شہریت منسوخ کر دی۔

نادرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کرلیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جے یوآئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کو میڈیا پرمدعو کرنے پرپابندی عائد کردی ۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ پاکستانی شہری نہیں بلکہ وہ غیر ملکی ہیں ۔

اب جب یہ پتہ چل گیا ہے کہ حافظ حمد اللہ غیر ملکی ہیں تو تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ انہیں  ٹی وی ٹاک شوز اورپروگرامز میں مدعو نہ کیا جائے۔

پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی کوریج سے بھی میڈ یا کو روک دیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ حمد اللہ افغان شہریت کے حامل ہیں۔