انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
 انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ گرفتار

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کر لیا گیا، جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی مفتی کفایت اللّٰہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی ف اسلم غوری کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹرای الیون سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب آزادی مارچ کا آغاز ہونے جارہا تھا، مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
کے پی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کو 3 ایم پی او کے تحت تحت گرفتار کیا گیا، ان پر عوام کو اشتعال انگیزی پر اکسانے کا الزام تھا جس سے امن امان خراب ہونے کا امکان تھا
شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں پرامن احتجاج کی اجازت دے سکتے ہیں مگر قانون توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں، مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں ہری پور جیل منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ آج کراچی ٹول پلازہ سے شروع ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔