پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طورپرفیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب جانے کیلیے فضائی حدود کے استعمال کیلیے پاکستان سے اجازت مانگی تھی، بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو بزنس کانفرنس میں شرکت کیلیے سعودی عرب جانا تھا۔
پاکستان نے نریندرمودی کو فضائی حدود کے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنرکو تحریری طورپرفیصلے سے آگاہ کردیا ہے،ان کا کہناتھا کہ فیصلہ مقبوضہ کشمیرکے یوم سیاہ کے تناظرمیں کیا گیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔