مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو
مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو

باجوڑ میں جے یو آئی ایف کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی

جمعیت علمائےاسلام ف کے رہنما مفتی سلطان محمد باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی ہے اور کہاہے کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا،مفتی سلطان محمد کو تین گولیاں لگی ہیں تاہم علاج کیلیے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یوآئی ایف کا قافلہ آزادی مارچ کیلیے نکل چکا ہے اور اس وقت سکھر میں قیام کر رہاہے جہاں سے اگلی منزل کیلیے کچھ دیر میں روانہ ہو گا۔