آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب ہے، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستورموجود ہے جس کیلیے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کیلیے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن،پتھالوجسٹ اور یورالوجسٹ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔