ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی تقریربزدل اورناکام شخص کی تقریرتھی، این آر او کی ضرورت نواز شریف کو نہیں بلکہ عمران خان کو ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریربزدل اورناکام شخص کی تقریرتھی،این آراو کی ضرورت نواز شریف کو نہیں بلکہ عمران خان کوہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک سال میں 11 ہزار ارب تاریخی قرض لینے اورمہنگائی 3 سے 13 فیصد کرنے پرآپ کو این آراونہیں ملے گا۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر بنانا پڑیں گے، آپ کوپشاور میٹرو اوراورنج ٹرین بھی چلانا پڑے گی۔