حکومت معصوم بچوں کوانصاف دینے کےلیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو
حکومت معصوم بچوں کوانصاف دینے کےلیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت چیلنج کردی

پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں بریت چیلنج کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اورناقص تفتیش پرذمے داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزمان بریت چیلنج کردی، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد خان نے اپیل دائر کی،درخواست میں سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت پراعتراض اٹھایاگیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ سانحہ ساہیوال کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان بری ہوئے اور گواہوں نے اپنے بیان تبدیل کیے،گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اورناقص تفتیش پرذمے داروں کےخلاف کارروائی کی جائے اورسانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو کالعدم قراردیا جائے۔