پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مولانا کا استقبال نہیں کریں گے

سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمودخاندان کے ہمراہ لاہور گئے ہوئے ہیں۔

               
October 28, 2019 · اہم خبریں, قومی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود آزادی مارچ کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن استقبال نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود کے دو صاحبزادے رحیم یار خان سے رکن قومی اسمبلی ہیں تاہم سابق گورنر پنجاب خاندان کے ہمراہ لاہور گئے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رہنماؤں کوآزادی مارچ کا استقبال کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔