اسلام آباد ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔
جے یوآئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمد اللّٰہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نادرا سے شہریت منسوخی پر دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ نادرا یا وزارت داخلہ تاحکم ثانی حافظ حمد اللّٰہ کے خلاف کوئی اقدام نہ کرے۔
سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے نادرا سے استفسار کیا کہ کیا حافظ حمد اللّٰہ کے بچے بھی ہیں؟ کیا حافظ حمد اللہ کے بچوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہے؟
جس پرنادرا نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر2018 میں پہلی بار حافظ حمد اللّٰہ صاحب کو خط لکھ کر بلاک کیا گیاتھا اورڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کو آگاہ کیا تھا،حافظ حمد اللّٰہ کمیٹی میں پیش ہوئے تھے۔
نادرا نےمزید بتایا کہ حافظ حمد اللّٰہ سے اس کمیٹی نے دستاویزات طلب کیں، جو دستاویزات حافظ حمد اللّٰہ نے پیش کیں وہ بوگس نکلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا تھا۔